Ghaznavi Missile Night Vision Ka Kamyab Tajurba |
رات کے سناٹے میں جب فضا خاموش ہو، ستارے اپنی جگہ ٹھہرے ہوں اور زمین سانس روکے منتظر ہو، اُس لمحے اگر کسی میزائل کا کامیاب تجربہ ہو جائے تو یہ محض ایک عسکری سرگرمی نہیں رہتی، بلکہ یہ ایک قوم کے اعتماد، سائنسی بلوغت اور دفاعی خود مختاری کا اعلان بن جاتی ہے۔ غزنوی میزائل کا کامیاب نائٹ ویژن ٹیسٹ بھی ایسا ہی ایک اعلان ہے، خاموش، پُراعتماد اور بامعنی۔
غزنوی میزائل کا یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب جنوبی ایشیا سیاسی بے یقینی، جارحانہ بیانات اور عسکری اشتعال انگیزی کی زد میں ہے۔ خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں، مگر پاکستان نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو جنگ کا خواہاں ہے اور نہ ہی دفاع پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے۔
غزنوی میزائل پاکستان کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کی کامیابی محض تکنیکی نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک واضح اسٹریٹیجک پیغام پوشیدہ ہے: پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، دن ہو یا رات، روشنی ہو یا........