menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Anday Ki Kachi Sufaidi

24 0
08.08.2026

اماں کیسا انڈا تلا ہے؟

سفیدی تو ابھی کچی ہے۔ نہیں نہیں اسے پلٹیں متی ورنہ زردی پک جائے گی اور مجھے پکی ہوئی زردی بالکل پسند نہیں۔ آپ کو تو پتہ ہی نہیں کہ مجھے کیا اور کیسے پسند ہے؟

بڑی آپا، بڑی آپا کہاں ہو؟

اے ہٹ کیا بالکل ہی بوڑا گئے ہو؟

نسیمہ مایوں بیٹھی ہے، دو دن تو نیک بخت کو آرام کرنے دو۔ اماں کی آواز میں ہلکی سی جھڑکی تھی مگر ان کی آنکھیں نمناک۔ میں ناشتا واشتا بھول کر پھپھک پڑا۔

بڑی آپا مجھ سے آٹھ سال بڑی تھیں مگر میں اماں سے زیادہ ان کی گود میں پلا تھا۔ میرے کھانے، پینے اور کپڑے لتے کی ساری ذمہ دار بڑی آپا پر تھی۔ وہ میرا چاند اور میں ان کا چکور تھا۔

جمعہ کو بڑی آپا کی بارات تھی۔ شادی خاندان ہی میں طے ہوئی تھی، بڑے ابا کے گھر۔ سعادت بھائی ویسے تو اچھے تھے پر اپنی اماں کے انتہائی تابعدار۔ اللہ معافی ہماری بڑی اماں بڑے ہی کڑوے مزاج کی تھیں اور ان کے مزاج کی تلخی گھر کے ہر کونے میں بسی ہوئی تھی۔ ساری عمر ان کی اور اماں کی آپس میں ٹھنی رہی۔ جیٹھانی، دیورانی میں کانٹے کا مقابلہ رہتا تھا۔ اس رشتے کے خلاف اگر کوئی تھا تو صرف میں۔

میں کوئی امریکہ تو تھا نہیں کہ ویٹو پاور استعمال کرتا۔

ابا، جی پی آر میں سینئر کلرک تھے اور اپنے بڑے سے کُنبے کے واحد کفیل۔ ہم سفید پوش تھے۔ تین بہنیں اور میں ان کا اکلوتا بھائی۔ میں........

© Daily Urdu