menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Neend Puri Na Hui Khwab Mukammal Na Hua

35 0
29.08.2026

نیند پوری نہ ہوئی خواب مکمل نہ ہوا

ہمارے وقتوں میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان بہت مناسب وقت پر ہوتا تھا اور ہاؤس جاب کے دوران ہی امتحان ہوا اور ہاؤس جاب ختم ہونے سے پہلے ہی رزلٹ آ گیا۔ میری بہت اچھی پوزیشن تھی اور لاہور میں تعیناتی کے روشن امکانات تھے لیکن ایک آدھ نئی پالیسی اور سفارش کی غیرموجودگی کی وجہ سے مجھے چک بتالیس ڈی اوکاڑہ بھیج دیا گیا۔ کچھ عرصے کے بعد لاہور آنے کا موقع ضرور ملا اور اس وقت پی آئی سی بالکل نیا بنا تھا اور تدریسی اسپتال کے درجے میں نہیں آتا تھا۔ نوکری بھی مل گئی لیکن والدین کی بیماری اور بہت سے مشکل حالات نے مجھے مجبور کیا کہ مجھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جانا چاہئیے۔

میں اس وقت ستائیس سال کا تھا جب ہم نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا۔ شانہ بشانہ چلتے ہوئے بتیس طویل اور خوبصورت سال گزر گئے۔ شروع کے بہت مشکل سال تھے لیکن عروسی زندگی مشکل دنوں کو آسان تر بنا دیتی ہے۔ اس وقت میں ایف آر سی ایس کا سوچتا تھا لیکن ہنوز دلی دور است۔ بس فقط دو مسئلے حل طلب تھے۔ ایک گھر کے کچھ صحت کے مسائل اور دوسرے امتحان دینے کیلئے مالی وسائل کی کمی۔

ایک ہی مسئلہ تا عمر مرا حل نہ ہوا نیند پوری نہ ہوئی خواب مکمل نہ ہوا

جن دنوں میں میں نے پڑھائی شروع کر دی، امبر نے بیکن ہاؤس میں پڑھانا شروع کیا۔ لاہور کالج میں مریم نواز شریف امبر کی کلاس فیلو رہی تھیں اور اُن کی صاحبزادی مہرالنساء میرے بڑے بیٹے کی نرسری میں کلاس فیلو تھیں لیکن یہ کوئی فخر کی بات نہیں........

© Daily Urdu