Ikhlaqiat Ka Alam Buland Rakhen |
اخلاقیات کا علم بلند رکھیں
جیمز میڈیسن امریکہ کے چوتھے صدر تھے لیکن وہ امریکی تاریخ کے ایک بہت اہم رہنما تھے۔ ان کو امریکی آئین کا بانی کہا جاتا ہے۔ امریکی آئین اور حقوق کے متعلق ان کا کام آج بھی امریکی تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھا جاتا ہے۔
ان کا ایک مشہور قول ہے
"Knowledge will forever govern ignorance; and a people who mean to be their own governors must arm themselves with the power which knowledge gives"
اس کا آزاد ترجمہ کچھ یوں ہو سکتا ہے
"علم ہمیشہ جہالت پر حکمران رہے گا اور جو لوگ آگے بڑھنا یا حکمرانی کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنے آپ کو علم کی قوت سے مسلح کرنا ہوگا"۔
ہم ایک نیم خواندہ اور مقابلتاََ کم علم قوم ہیں۔ یہاں آپ یعنی خواندہ لوگوں کے معاشرے کی ذمہ داری بہت بڑہ جاتی ہے۔ آپ کا مقابلہ جہالت سے ہے جو کبھی آپ کے خاندان کا روپ دھار لیتی ہے اور کبھی آپ کے ہم عصروں کا۔ کبھی آپ کے سینئیر ڈاکٹروں کا........