Google Pakistan Mein
پچھلے سال جولائی میں مائکروسافٹ نے پاکستان سے انخلا کیا تھا۔ یہ تقریباً 25 سال کا سفر تھا جس کے بعد مائیکروسافٹ پاکستان کو خیر آباد کہہ گیا ہے اور اس کے پیچھے کوئی بڑی بری خبر نہیں تھی بلکہ اس کی پیچھے اصل میں ایک ایسا paradigm shift تھا جو مائیکروسافٹ مارکیٹ کے لحاظ سے چھوٹی معیشتوں کے لیے اپنانے جا رہا ہے۔ وہ اپنی سروسز کو کلاؤڈ کے زریعے مہیا کرنے جا رہا ہے یا پھر ایسے ممالک میں تھرڈ پارٹی کمپنیوں کے زریعے مہیا کرتا رہے گا کیونکہ زیادہ تر سروسز کا انفراسٹرکچر کلاؤڈ بیسڈ اور اے آئی بیسڈ ہو چکا ہے۔
اسی وجہ سے مائکروسافٹ اور باقی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے ملازمین کو برطرف بھی کر رہی ہیں۔ پاکستان کے اندر مائکروسافٹ کوئی سافٹ ویئر انجینئرنگ کے پروجیکٹس نہیں لگا رہا تھا بلکہ لوکل لیول پر ٹریننگ، آئی ٹی پالیسی........
