Manda, Aik Bala |
مکران کے ساحلوں پر صدیوں سے ایک پر اسرار اور خوفناک سمندری بلا کا ذکر کیا جاتا ہے جسے "مندا" کہا جاتا ہے۔ ایک رات غلام دین نامی ایک ماہی گیر سمندر میں موجود تھا، جب اچانک اسے پانی کے اندر سے اپنی بوڑھی ماں کی ہو بہو آواز سنائی دی۔ جب اس نے دھوکے میں آ کر پانی میں جھانکا تو وہ خوفناک بلا اسے پکڑ کر پانی کی گہرائیوں میں لے گئی اور اس کے بعد وہ کبھی واپس نہیں لوٹا۔ اس طرح کی کہانیوں سے مکران کے ساحل بھرے پڑے ہیں جہاں پر ایسا کئی لوگوں کے ساتھ پیش آ چکا ہے، اس لیے وہاں کے باسی رات کے وقت، بالخصوص مغرب کے بعد، سمندر میں جانے سے سخت گریز کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ........