menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Love At First Sight

9 18
30.12.2025

سمیر اور زرنش کی ملاقات فیس بک کے ایک عام سے کمنٹس سیکشن میں ہوئی، جہاں ایک جملے کی کاٹ اور دوسرے کی ذہانت نے دونوں کو ایک دوسرے کا اسیر بنا لیا۔ ابتدا میں یہ سب ایک معصوم سے فلرٹ جیسا تھا، مگر دیکھتے ہی دیکھتے میسنجر کے نوٹیفیکیشنز ان کی زندگی کا مرکز بن گئے۔ پہلے سال کا عالم تو یہ تھا کہ موبائل کی سکرین سے ہٹنا دونوں کے لیے محال تھا، راتیں باتوں میں کٹتیں اور دن ایک دوسرے کے خیال میں۔ وہ ایک دوسرے کی شخصیت کے سحر میں اس قدر مبتلا تھے کہ انہیں دنیا کا ہر کام فضول اور ہر رشتہ ہیچ لگنے لگا۔ یہ وہ دور تھا جب سمیر کے لیے زرنش کی ہر ناراضگی ادا تھی اور زرنش کے لیے سمیر کی ہر بات ایک حرفِ معتبر۔

جیسے ہی اس تعلق نے بارہ ماہ کا ہندسہ عبور کیا، فضا بدلنے لگی۔ یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جہاں دماغ کا منطقی حصہ بیدار ہوتا ہے اور انسان سامنے والے کو "خدا" کے بجائے ایک عام انسان کی طرح دیکھنا شروع کرتا ہے۔ اب "سوچ بھال" کا عمل شروع ہوا تو سمیر نے تجسس میں زرنش کے ماضی کے دریچے کھولنے چاہے، مگر فلرٹ پر مبنی رشتوں میں یہ وہ مقام ہے جہاں سے واپسی کا راستہ شروع ہوتا ہے۔ فلرٹ خواتین خاص طور پر ماضی کے بارے میں کیے جانے والے سوالات، تفتیش اور جوابدہی سے شدید بیزار ہونے لگتی ہیں۔ جب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اب 12 ماہ کے بعد رشتہ........

© Daily Urdu