Google Maps Se Al Biruni Ke Qalay Tak

گوگل میپس سے البیرونی کے قلعے تک

آج جب آپ اپنے سمارٹ فون پر لوکیشن آن کرتے ہیں یا پائلٹ ہزاروں فٹ بلندی پر بادلوں کے درمیان اپنا راستہ تلاش کرتا ہے تو اس کے پیچھے ایک ایسی سائنس کام کر رہی ہوتی ہے جس کی بنیاد آج سے ایک ہزار سال پہلے کے مسلمانوں نے رکھی تھی۔ ہم میں سے اکثر لوگ اسے صرف جدید ٹیکنالوجی سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ علم مسجد کی محراب اور قبلہ کی تڑپ سے پیدا ہوا۔ اسے اسفیریکل ٹریگنومیٹری یا کروی مثلثیات کہا جاتا ہے جس کی بنیادوں میں مسلمانوں کی کعبہ سے عقیدت اور البیرونی جیسے جینیئس دماغوں کی محنت چھپی ہے۔

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ زمین کے گول ہونے کا تصور جدید سائنس کی دین ہے لیکن سچی بات یہ ہے کہ اگر مسلمان زمین کو گول نہ مانتے تو وہ........

© Daily Urdu