Ajzi Aur Maharat Ke Haseen Imtizaj |
عاجزی اور مہارت کا حسین امتزاج
دنیا میں انسان نام تو بہت کماتے ہیں مگر وہ لوگ تاریخ کے صفحات اور انسانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جو اپنے علم، مہارت اور رویے سے دوسروں کی زندگیوں میں آسانی، سکون اور امید کی شمع روشن کرتے ہیں۔ طبی شعبہ ویسے بھی تمام پیشوں میں سب سے مقدّس اور حساس شمار ہوتا ہے، جہاں ایک انسان دوسرے انسان کے دکھ، درد اور جسمانی تکلیف کا مداوا کرتا ہے۔ لیکن جب کسی ڈاکٹر کے پاس اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ عاجزی، خلوص اور دردمندی کا جذبہ بھی موجود ہو تو وہ صرف ایک ڈاکٹر یا جراح نہیں رہتا بلکہ اپنے مریضوں کے لیے شفائے الٰہی کا ایک بہترین وسیلہ بن جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک مایہ ناز، باوقار اور بے لوث شخصیت سے ڈاکٹر ابو سفیان صاحب کی وساطت سے حال ہی میں مجھے ذاتی طور پر ملنے کا موقع ملا، جنہیں ڈاکٹر محمد رمضان راشد صاحب کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر محمد رمضان صاحب (MBBS، FCPS) جنرل اور لیپروسکوپک سرجری کے میدان میں ایک نہایت معتبر، قابلِ اعتماد اور جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال چیچہ وطنی میں بطور کنسلٹنٹ سرجن اپنی خدمات خلوصِ نیت کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں بھی بطور کنسلٹنٹ سرجن ایک طویل، شاندار اور یادگار وقت گزار چکے ہیں جہاں ان کے کیے گئے آپریشنز اور حسنِ اخلاق کی داستانیں آج بھی........