Jadu Ka Asar |
سنا تھا جادو وہ جو سر چڑھ کے بولے۔ اس محاورے کو سچ ہوتا دیکھنا بھی ہم عوام کے نصیب میں لکھا تھا۔ ن لیگی اعلیٰ قیادت نے سوچا نا ہوگا کہ ان کی چالیس سالہ سیاست کی مضبوط عمارت، جسے ان کے مخالفین ہمیشہ ہلانے نہیں بلکہ گرانے کی کوشش کرتے رہے، وہ ان کی اپنی نسل کے ہاتھوں گرے گی۔ ہم عوام کا اشارہ جس طرف ہے۔ قارئین بالکل ٹھیک سمجھے ہیں۔
اورئینٹل کالج کی جماعت میں اساتذہ جب مغلیہ دور سلطنت کے درباری شعراء کا ذکر کرتے تھے تو یقین مانئیے تمام طلبہ بے اختیار مسکراتے تھے اور کچھ مجھ جیسے بد تہذیب ہنس بھی دیتے تھے۔ بادشاہ سلامت اور ملکہ عالیہ کو خوش کرنے کے لیے کیا کچھ کیا جاتا تھا، بیان سے باہر ہے۔ ان کے سامنے با ادب کھڑے رہنا تو معمولی بات، پیٹھ کرکے بھی نہیں چلا جاتا تھا (حالانکہ دین اسلام میں کسی کے لیے بھی کھڑے ہونے کی ممانعت ہے۔) ان کی خوشامد سے بھری شاعری سن کر بادشاہ سلامت انعام واکرام کی بارش کر دیتے تھے۔ یقین مانیئے ایک نارمل انسان یہ سب سن اور پڑھ کر سوچتا ہے کہ یہ کیسے لوگ تھے؟ ان کی سوچ کیسی تھی؟ ان کے اندر عزت نفس نہیں تھی؟
عزت اور خوشامد میں واضح فرق ہے۔ عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے جو........