Higher Education Punjab: Etemad, Islahat Aur Naye Imkanat

ہائر ایجوکیشن پنجاب: اعتماد، اصلاحات اور نئے امکانات

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی موجودہ قیادت نے گزشتہ عرصے میں جو عملی، اصلاحی اور انسان دوست اقدامات کیے ہیں۔ وہ سرکاری کالجز کے نظام میں ایک نئی روح اور نئی سمت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ اقدامات محض انتظامی فیصلے نہیں بلکہ ایک جامع تعلیمی ویژن کی عکاسی ہیں جس کا مقصد اداروں کو مضبوط کرنا، اساتذہ کے اعتماد کو بحال کرنا اور طلبہ کے لئے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

کالجز میں کونسلنگ سینٹرز کا قیام، ڈے کیئر سینٹرز کی سہولیات، جدید لیبارٹریز کی بہتری اور تعلیمی انفراسٹرکچر کی آپ گریڈیشن جیسے اقدامات نے یہ ثابت کیا ہے کہ محکمہ محض کاغذی اصلاحات نہیں بلکہ عملی تبدیلی پر یقین رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہترین اساتذہ، بہترین پرنسپلز اور بہترین کالجز کو ایوارڈز اور اسناد سے نوازنا ایک ایسا مثبت قدم ہے، جس نے پورے سرکاری کالج سسٹم میں حوصلہ، اعتماد اور صحت مند مقابلے کی فضا پیدا کی ہے۔ قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ یہ تمام عمل KPIs کی بنیاد پر انتہائی شفاف انداز میں مکمل کیا گیا۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ برسوں سے سرکاری کالجز کے اساتذہ خاموشی، محنت اور دیانت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے ایک مخصوص طبقے اور بعض اوقات "پرائیویٹ مافیا" کی جانب سے یہ تاثر دیا جاتا رہا کہ سرکاری اساتذہ کم کام کرتے ہیں یا ان کی کارکردگی محدود ہے، حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ ایک استاد کا کام صرف کلاس روم میں تین یا چار گھنٹے لیکچر دینا نہیں ہوتا۔ ایک مؤثر لیکچر کی تیاری میں کئی گھنٹوں کی محنت شامل ہوتی ہے۔ ایک اچھا استاد بغیر تیاری کے کلاس میں نہیں جاتا۔ وہ نصاب کا گہرا مطالعہ کرتا ہے جدید........

© Daily Urdu