Iran Ki Androoni Kashmakash Aur Pakistan |
ایران کی اندرونی کشمکش اور پاکستان
فارن افئیرز میں شائع ایک اھم مضمون میں پیگاہ بنی ھاشمی نے ایران کی موجودہ صورتحال کا نہایت گہرا تجزیہ پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق ایران اس وقت صرف بیرونی دباؤ، امریکہ، اسرائیل اور معاشی پابندیوں کا سامنا نہیں کر رہا بلکہ ایک شدید اندرونی بحران سے بھی گزر رہا ہے جو طویل مدت میں زیادہ فیصلہ کن ثابت ھو سکتا ہے۔
مصنفہ کے نزدیک ایران ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں اس کے تین ممکنہ راستے بنتے ھیں۔ پہلا راستہ یہ ہے کہ ریاست مزید سختی اختیار کرے، سکیورٹی اداروں کا کردار بڑھ جائے اور عوامی........