menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sher e Khuda, Haider e Karrar Hazrat Ali Ki Wiladat e Ba Saadat

8 12
03.01.2026

حضرت علی بن ابی طالبؓ اسلامی تاریخ کی اُن عظیم شخصیات میں سے ہیں جن کی پوری زندگی ایمان، شجاعت، علم اور عدل کا عملی نمونہ ہے۔ آپؓ کی ذات سیرتِ نبوی ﷺ کا عکس اور خلافتِ راشدہ کا روشن ستون ہے، مگر حضرت علیؓ کا سب سے نمایاں پہلو آپؓ کی پیدائشِ مبارک اور بے مثال بہادری ہے، جس نے آپؓ کو تاریخ میں ایک منفرد مقام عطا کیا۔

مولائے کائنات، شیرِ خدا حضرت علیؓ کی ولادت 13 رجب، قبلِ ہجرت عام الفیل کے 30 سال بعد بروز جمعہ کو خانۂ کعبہ کے اندر ہوئی۔ یہ ایسا اعزاز ہے جو تاریخِ انسانی میں کسی اور کو نصیب نہیں ہوا۔ آپؓ کی والدہ حضرت فاطمہ بنت اسدؓ بیت اللہ میں داخل ہوئیں اور وہیں حضرت علیؓ کی ولادت ہوئی۔ اہلِ علم کے نزدیک یہ واقعہ اس بات کی علامت ہے کہ آپؓ کی پوری زندگی توحید، حق اور مرکزِ اسلام سے جڑی رہے گی۔ آنکھ کھولی تو کعبہ میں، پرورش پائی تو رسولِ اکرم ﷺ کی آغوش میں، یوں آپؓ کی شخصیت ابتدا ہی سے نورِ نبوت کے زیرِ........

© Daily Urdu