Pakistan Bari Mushkil Mein
نئی عالمی صورتحال میں پاکستان سب سے زیادہ مشکل کا شکار ہے۔ اگرچہ پچھلے سال مئی کی جنگ نے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی ایک دلچسپ بات ہے کہ آج کل دنیا بھر میں ملکوں یا قوموں کی عزت ان کی معیشت سے ہوتی ہے لیکن ہماری اکانومی بھلے خراب ہے لیکن اس جنگ کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔
صدر ٹرمپ نے بھی پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت کو وائٹ ہائوس مدعو کیا۔ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں کیلئے بے چین تھے۔ انہیں لگا کہ پاکستان آرمی ہی ان کا تحفظ کرسکتی ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تو پاکستان نے باقاعدہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی کیا، جس کے جواب میں متحدہ عرب امارات نے بھارت کے ساتھ ملتے جلتے معاہدے کیے۔
تاہم ایران پر امریکی حملوں کے بعد اگر کوئی ملک سب زیادہ مشکل کا شکار ہے تو وہ پاکستان ہے۔ یقینی طور پر پاکستان کی ملٹری........
