Pakistan Aise He Chalta Rahega
پاکستان ایسے ہی چلتا رہے گا
ویسے ایک دلچسپ بات نوٹ کریں اتنی فکر سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو ٹھوک بجا کر جیلوں میں رکھنے یا ڈالنے سے نہیں ہوتی جتنی ہماری عوام اور میڈیا ان کی فکر میں آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے۔ سب رودالی بن جاتے ہیں۔ اتنی فکر اور تکلیف تو خدانخواستہ انہیں اپنے گھر والوں کی طبعیت خراب ہونے پر نہیں ہوتی جتنی حاکموں کی جیل یا بیماری پر ہوتی ہے۔۔
زرداری صاحب کو اپنے کارناموں پر جیل میں ڈالا جائے تو عوام اور میڈیا روئے گا، فریال تالپور کو پولی کلینک سے اڈیالہ جیل چاند رات شفٹ کیا جائے گا تو بھی سب سے پہلے میڈیا روئے گا، نواز شریف کی صحت جیل میں بگڑے گی تو بھی سب کی آنکھوں میں آنسو اور فوراََ ہسپتال شفٹ کرو کی دہائیاں، عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ ہوگا تو بھی اسی میڈیا اور عوام کی بے چینی قابل داد ہوگی۔۔
اب مزے کی بات ہے نواز شریف زرداری یا عمران خان کو نہ عوام........
