Nathu Khairon Ke Tabsare |
ابھی ایک پیارے دوست کا ٹوئٹر پر کمنٹ پڑھا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے پاکستان مسقط یا ماسکو دورے پر جو لوگ خبریں دے رہے ہیں یا تبصرے کررہے ہیں یہ سب گھڑی گھڑائی کہانیاں ہیں۔ سب جھوٹ کا پلندہ ہے۔ یہ سب محض خود کو relevant رکھنے کے لیے بونگیاں مار رہے ہیں ورنہ یہ ایشو بہت حساس ہیں۔ بہت اہم ہیں اور ان کو سمجھنے کے لیے بڑی زیرک آنکھ اور ذہانت درکار ہے لہذا ہر کوئی عالمی دانشور نہ بنے۔ وہی بات کہ لے سانس بھی آہستہ۔
اس پر میں نے جواب دیا مان لیا یہ سب ایران امریکہ مزاکرات پر تبصرے کرنے والے سب نالائق ہیں، ان پڑھ ہیں، حالات و واقعات کی نزاکت کی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے اور انہیں اس حساس ایشو پر بات نہیں کرنی چائیے۔
لیکن کیا کریں یہ ایشو اس دنیا کے تقریباََ ہر انسان پر اثر ڈال رہا ہے۔ جب کوئی ایشو کسی کو........