London Ki Margaret Thatcher Se Lahore Ki Dar Family Tak
لندن کی مارگریٹ تھیچر سے لاہور کی ڈار فیملی تک
لاہور میں جو کچھ غیرملکی خواتین کے ساتھ رپورٹ ہوا ہے اس کے اثرات بڑی دیر تک رہیں گے۔ اس ایشو میں قصور وار جو بھی ہو لیکن لاہور کی ڈار فیملی کو ہی ذمہ دار سمجھا جائے گا کیونکہ وہ اس وقت حکمران ہیں۔
پاکستان کی بڑے عرصے کے بعد جو عالمی سطح پر کچھ عرصے سے عزت بنی ہوئی ہے اس پر بھی ڈینٹ پڑے گا۔ اگر عام پاکستانی بھی اس سارے معاملے میں ملوث ہوتے تو بھی برا اثر پڑنا تھا لیکن یہاں تو نائب وزیراعظم کی فیملی/رشتہ داروں کا نام لیا جارہا ہے جو زیادہ سنگین ہے۔
آپ لاکھ توجیحات/جواز دیتے رہے ہیں یا اسے دو پارٹیوں کا کرپٹو/کاروباری معاملہ قرار دیتے رہیں، بات نہیں بنے گی۔ اب یہ اس طرح کی صورت حال بن چکی ہے جو کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں ہوتی ہے۔ لاکھ موٹر سائیکل والے کا قصور ہو لیکن سب لوگ ذمہ دار........
