Italian Jackets Aur London Ka Jua Khana |
صفدر عباس ترمذی بھائی جب بھی لندن سے چھ ماہ بعد پاکستان آتے ہیں تو اکثر ان کے پاس میرے لیے نایاب پرانی کتابیں ہوتی ہیں جو وہ انٹرنیٹ پر دنیا بھر سے ڈھونڈ لیتے ہیں۔ ان سے بہتر بک سینس شاید ہی کسی میں دیکھی ہو۔ اعلی پرانی کتاب اور سستی بھی۔
خیر اس دفعہ انہوں نے اپنی پوٹلی سے ایک خوبصورت سمارٹ اسمانی رنگ کی جیکٹ نکال کر مجھے پیش کی اور فرمایا یہ کئی برس سے میرے پاس رکھی تھی۔ شاید آپ کی قسمت میں تھی۔
صفدر بھائی میں ویسے تو کئی خوبیاں ہیں لیکن ان کی بڑی خوبی ان کا داستان گو ہونا ہے۔ وہ عام سی بات کو بھی اس ڈرامائی انداز میں سنائیں گے کہ آپ سب کچھ بھول کر ان کی باتیں سنتے رہیں۔
ایسے انداز میں وہ کہانی سناتے بلکہ اس پر کچھ ایکٹنگ کا تڑکہ لگاتے ہیں کہ آپ محو ہو کر سنتے رہیں۔ شاید کسی جنم میں وہ کسی قدیم سرائے میں قصہ گو ہوں گے جو........