Bekhabri Nemat Hai
آج رات لاہور سے آئے ایک پرانے دوست کے ساتھ ہوں۔ بڑی دیر تک باتیں ہوتی رہیں۔ اس نے کہا یار کہیں لانگ ڈرائیور پر چلو اور مجھے کسی ڈھابے سے چائے پلائو۔ میں نے گاڑی بہارہ کہو کی طرف موڑ دی اور پرانے لتا رفیع کے گانے لگا دیے۔ ایک ڈھابے پر رکے اور چارپائیوں پر بیٹھے تو اچانک اس نے پوچھا یار تمہارے دوست انور بیگ کا کیا حال ہے؟ آج کل کہاں ہوتے ہیں۔ بڑا عرصہ ہوا ملاقات نہیں ہوئی۔
میں خاموش اسے دیکھتا رہا۔ وہ مجھے انور بیگ سے اپنے پرانے تعلق کے بارے بتاتا رہا۔ میں خاموش اور اداس رہا کہ اسے علم نہ تھا کہ انور بیگ کو فوت ہوئے........
