Alvida Atif Mateen |
آج کا دن بڑا اداس اور تکلیف دہ ہے۔ عامر متین کے چھوٹے بھائی عاطف متین کل رات ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔ عامر کراچی میں تھے اور فلائٹ لے کر صبح واپس پہنچے۔ عامر پر دکھوں اور ذمہ داریوں کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے۔ آج ہم سب دوست ان کے پاس گھر پر بیٹھے رہے تاکہ حوصلہ بڑھا سکیں۔ شام کو پانچ بجے جنازہ تھا۔ عامر متین کے ایک بھائی کا انتقال چند برس پہلے ہوا تھا جو ان سے بڑے تھے اور اب ان سے چھوٹے کا انتقال ہوا ہے جو انہیں بہت پیارا تھا۔
عامر نے خاصے ضبط کا مظاہرہ کیا ہوا تھا۔میرا عاطف سے بھی اتنا پرانا تعلق تھا جتنا عامر متین سے تھا۔ ایک ہنستا مسکراتا نوجوان لاہوری مزاح اور گپ شپ بھی کمال کی کرتے تھے۔
چند دن پہلے ان کا واٹس ایپ ہیک ہوا تو مجھے بھی پیسوں کا میسج آیا۔ شام کو عاطف سے بات ہوئی تو کہنے لگا خیال کرنا واٹس ایپ ہیک ہوگیا ہے۔ میں نے کہا قبلہ ہم تو پیسے بھیج........