Zati Waqar Ya Mahakamana Discipline |
ذاتی وقار یا محکمانہ ڈسپلن
جامع مسجد داتا دربار محض ایک مسجد نہیں، روحانیت، عقیدت اور عوامی محبت کا مرکز ہے۔ اس عظیم مقام پر خطابت کرنا صرف ایک ملازمت نہیں بلکہ ایک فکری، روحانی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ یہ وہ منصب ہے جہاں الفاظ صرف کانوں تک نہیں پہنچتے بلکہ دلوں پر اثر چھوڑتے ہیں اور جب کوئی شخص سترہ سال تک مسلسل اس منصب پر فائز رہ کر لوگوں کے دلوں میں احترام پیدا کرے، تو وہ محض "سرکاری افسر" نہیں رہتا بلکہ ایک ادارہ بن جاتا ہے، وہ یوں کہ فجر کی جماعت ادا کروانے کے بعد درسِ قرآن، مغرب کے بعد کشف المحجوب کی تبلیغ، ہر جمعرات درسِ فقہ، ماہانہ پروگرام اور سب سے بڑھ کر جامع اور موثر انداز میں جمعہ کا خطبہ، جسے نہ صرف حاضرین اور زائرین بلکہ ARY Qtv کے ذریعے 14 سالوں سے دنیا بھر میں محبین لائیو دیکھتے "تھے" کیونکہ پیمرا کے اصول و ضوابط کا لحاظ، قومی اداروں کی حساسیت و تحفظ سمیت، عقیدے اور نظریے کو صوفیانہ طرز میں لے کر چلنا بھی ایک ہمہ جہتی اور بادی النظر وسیع ظرف کا متقاضی ہے۔
رمضان المبارک میں پرسوز تراویح کی بات ہو یا محفلِ شبینہ کے لئے میرٹ پہ حفاظ کا انتخاب، تعمیراتی کاموں میں عوامی اعتماد کا حصول ہو یا مزار پہ لگنے والی کیلیگرافی میں اعراب و بنا کی ٹیکنیک کے ساتھ جمالیاتی ذوق کا اظہار، یہ سب ذمہ داری کے ساتھ ساتھ عطائے خداوندی ہی........