Tanzeem Ul Madaris, Jamia Nizamia Rizvia Aur Kuch Yaadein

ان دنوں اہلسنت کے سب سے بڑے، قدیم، مضبوط دینی تعلیمی بورڈ "تنظیم المدارس" کے سالانہ امتحانات چل رہے ہیں۔ چار لاکھ کے قریب طلبہ، جبکہ ملک بھر میں 23 ہزار کے لگ بھگ اساتذہ نگرانی و معاونت کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

اس ماحول سے جڑی میری یادوں کی بات کی جائے تو دو چیزوں کے متعلق میرے جذبات اور احساسات کبھی الفاظ کا روپ نہ لے سکے، لیکن ان کی چھاپ اور تاثیر مجھے ہر لحظہ محسوس ہوتی۔۔!

جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری گیٹ، اہلسنت کی قدیم اور فنون کے اعتبار مضبوط و مستند دینی درسگاہ۔ تقریباً میرے تمام اساتذہ بالواسطہ یا بلا واسطہ اسی ادارے کے فضلاء میں سے ہیں لیکن میں کبھی اس ادارے میں حاضر نہ ہوسکا اور آج جب حاضر ہوا تو تنظیم المدارس کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں بطور ناظم (سپرٹنڈنٹ) ڈیوٹی کی خدمت و سعادت کے ساتھ جامعہ کی دل آویز بلڈنگ، یہاں کی رونق، طلبہ کا ادب و آداب کا سلیقہ اور سب سے بڑھ کر یہ خوبصورت درخت!

(یاد رہے درختوں کے انسانی مزاج پہ اثرات تو ہوتے ہیں لیکن خاص قسم کے درختوں کے اثرات بھی خاص ہوتے ہیں اور یہ نیم کا درخت ہے)۔

حصولِ برکت کی خاطر طلبہ کے لئے تیار شدہ کھانا بھی تناول کیا تاکہ سند رہے کہ ہم بھی کسی نہ کسی طرح نظامیہ کے فیض یافتگان اور معتقدین میں سے ہیں۔

واللہ کیا سکون اور اطمینان ہے اندرون لاہور کے اس احاطے میں۔۔!

دوسری اس ادارے کی روحِ رواں شخصیت اور پوری اہلسنت کے لئے قابلِ فخر و تعظیم "استاذ الحدیث حافظ عبد الستار سعیدی صاحب" حفظہ اللہ تعالیٰ........

© Daily Urdu