Neeli Bar Ki Aag

بورے والا، پنجاب جنوبی پنجاب میں ساہیوال سے پاکپتن تک پھیلے نیلی بار کے اس خطے میں جب 1857ء کی جنگِ آزادی کی بازگشت سنائی دیتی ہے، تو ذہن میں پہلا نام رائے احمد خان کھرل کا آتا ہے۔ لیکن تاریخ کے اس ہنگامے میں ان کے وہ گمنام ساتھی کہیں گم ہو گئے جنہوں نے مزاحمت کی سب سے بڑی قیمت اپنی پہچان اور وراثت، کی صورت میں چکائی۔ آج، تقریباً پونے دو سو سال بعد، لڈن اور بورے والا کے درمیانی علاقوں میں موجود چند بوسیدہ عدالتی نقلیں ایک ایسی کہانی سناتی ہیں جو نہ صرف نوآبادیاتی دور کے انتقام کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ آج کے معاشی تفاوت کی جڑوں تک بھی لے جاتی ہے۔

نیلی بار کا یہ علاقہ ہمیشہ سے اپنی سرکش طبیعت اور غیر ملکی تسلط کے خلاف مزاحمت کے لیے مشہور رہا ہے۔ 1857ء میں جب دہلی سے شروع ہونے والی چنگاری پنجاب تک پہنچی، تو یہاں کے قبائل نے انگریز کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر دیا۔ رائے احمد خان کھرل کی قیادت میں ہونے والی اس مزاحمت کو کچلنے کے لیے برطانوی راج نے صرف گولی کا استعمال نہیں کیا، بلکہ ایک ایسا نفسیاتی اور معاشی نظام وضع کیا جس نے آنے والی کئی نسلوں کو بے بس بنا دیا۔ اس نظام کا اصل نشانہ وہ ہاشمی خاندان بنے جو اس وقت نہ صرف روحانی مراکز کے امین تھے بلکہ مجاہدین کے لیے پناہ گاہ اور افرادی قوت کا اصل ذریعہ بھی تھے۔ انگریز بخوبی جانتا تھا کہ جب تک ان خاندانوں کی جڑیں زمین اور عوام میں مضبوط ہیں، بغاوت کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن........

© Daily Urdu