menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khuda Iran Aur America Ko Durust Faislay Karne Ki Himmat De

36 0
30.04.2026

خدا ایران اور امریکہ کو درست فیصلے کرنے کی ہمت دے

تقریباََ 8 ہفتوں سے مجھ جیسے قلم گھسیٹ آبنائے ہرمز کی بندش اور ایران کی بحری ناکہ بندی کے علاوہ کسی اور موضوع پر لکھنے کی ہمت ہی نہیں کر پا رہے۔ دل ودماغ کو فکر مند کرنے والے موضوعات اگرچہ کئی اور بھی ہیں۔ چند ہی دن قبل مثال کے طورپر قارئین کی توجہ بھارتی بنگال کی صوبائی اسمبلی کے لئے ہوئے انتخابات کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کی تھی۔ میری دانست میں مذکورہ انتخابات کی تیاری کرتے ہوئے نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندوانتہاپسندی کے بے شمار جارحانہ رحجانات کو بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی بنگال کی آبادی دس کروڑ ہے۔ بھارت کا وہ دوسرا بڑاصوبہ ہے جہاں مسلمان آبادی کے اعتبار سے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ وہ یکجا ہوکر کسی جماعت کی حمایت میں کھڑے ہوجائیں تو اسے صوبائی اسمبلی تشکیل دینے سے روکا ہی نہیں جاسکتا۔

مذکورہ حقیقت کو نگاہ میں رکھتے ہوئے مودی سرکار کے غلام ہوئے الیکشن کمیشن نے صوبائی انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ہزاروں عذر گھڑتے ہوئے نوے لاکھ (جی ہاں ایک کروڑ سے دس لاکھ کم) افراد ووٹ دینے کے نااہل ٹھہرادئے گئے۔ ہرگز حیران نہ کرنے والااتفاق یہ بھی ہوا کہ ووٹ دینے کو نااہل ٹھہرائے افراد کی نمایاں اور بے پناہ اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

ٹھوس اعداد و شمار کی بدولت نمایاں ہوئی مذکورہ حقیقت کے باوجود بھارت کے "سیکولر" دانشور لوگوں کو یہ سمجھانے میں ناکام رہے کہ مودی سرکار نہایت ڈھٹائی مگر مہارت سے اپنے ہاں صدیوں سے آباد مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے........

© Daily Urdu