menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jo Guzarte Hain Dagh Par Sadme

24 0
previous day

جو گذرتے ہیں داغ پر صدمے

منگل کی رات سونے سے قبل ایکس اکائونٹ کا سرسری جائزہ لیا تو میڈیا یہ خبر دے رہا تھا کہ عالمی منڈی میں گزشتہ دو ہفتوں کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلی بخش کمی نمودار ہورہی ہے۔ مذکورہ خبر پڑھنے کے بعد دل خوش فہم نے یہ سوچتے ہوئے بتی بجھادی کہ بدھ کی صبح اٹھوں گا تو ہمارے ہاں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں امید بڑھاتی کمی کا اعلان ہوچکا ہوگا۔ امید کا غچہ مگر بن کھلے مرجھاگیا۔

پیر اور منگل کی رات پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک روپے کمی کا اعلان ہوا تھا۔ اسے واپس لے کر فی لیٹر کی قیمت میں مزید 63 پیسے اضافے کا اعلان ہوا ہے۔ اضافے کے مذکورہ اعلان سے قبل پٹرولیم کے ذہین وفطین وزیر علی پرویز ملک صاحب پیر کے روز قوم کو یہ خوش خبری سناتے پائے گئے تھے کہ پاکستان کیلئے تیل لانے والے جہاز باب المندب پارکرچکے ہیں۔ حوثی ملیشیا نے گویا ان پر حملوں سے گریز کیا۔ رسد کئی حوالوں سے لہٰذا برقرار ہے اور طلب بھی معمول کے مطابق۔ طلب اور رسد کی منطق کے استعمال سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید رکھنے والے مجھ جیسے سادہ لوح مگر قابل رحم حد تک سادہ ثابت ہوئے۔

آپ سے کیا پردہ اکثر یہ سوچنا شروع ہوگیا ہوں کہ قوم کو اجتماعی دعائوں کے ذریعے ربّ کریم سے فریاد کرنا........

© Daily Urdu