Jang Ke Sholay Bharkane Ka Munafa Bakhsh Dhanda |
جنگ کے شعلے بھڑکانے کا منافع بخش دھندا
سوشل میڈیا پر چھائے نام نہاد ذہن ساز نہیں بلکہ تقریباََ 2صدیوں سے مستند گردانے نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل جیسے اخبارات کے ذریعے کروڑہا انسانوں کے اذہان کو مفلوج ومائوف بنانے کے لئے شرمناک نفسیاتی جنگ کا ہر ممکن حربہ استعمال ہورہا ہے۔ مقصد اس کا بنیادی طورپر ایران کے حتمی فیصلہ سازوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ 3نومبر2026ء کے روز امریکی پارلیمان کے لئے منعقد ہوئے انتخابات امریکی صدر کو "لنگڑی بطخ" بنادیں گے۔ اس کی مخالف جماعت پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلے گی۔
انتخابات کے نتائج سے مشتعل ہوکر ٹرمپ ایران کے خلاف بھرپور جنگ کا ایک اور رائونڈ لگانے کو مجبور محسوس کرے گا۔ اسے یہ رائونڈ اس لئے بھی لگانا پڑے گا کیونکہ ایران کے خلاف رواں برس کے مارچ میں اسے دھکیلنے والا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی اپنے ملک میں 27اکتوبر2026ء کے روز ہوئے انتخابات میں اکثریت حاصل نہیں کرپایا ہے۔ اس کی مخالف جماعتوں پر مبنی اتحاد میں سے کوئی ایک بھی جماعت اپوزیشن اتحاد سے جدا ہوکر اس کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے کو آمادہ نظر نہیں آرہی۔ اسی باعث وہ نئے انتخابات کے انعقاد کو ترجیح دینا چاہے گا۔ ان میں اپنی جیت یقینی بنانے کے لئے اسے بھی ایران کے خلاف بھرپور جنگ کا ایک اور رائونڈ لگانے کی ضرورت محسوس ہوگی۔
ایران کے خلاف ایک اور جنگ کے رائونڈ کو یقینی بنانے کے منطقی جواز بیان کرنے کے بعد خبروں کے طومار کی بدولت تاثر یہ پھیلایا گیا کہ ایران کے خلاف فیصلہ کن جنگ برپا کرنے کے لئے امریکہ کے جدید ترین طیارے اور طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی........