menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bani Pti Ki Jail Wapsi Aur Tilangon Ki Khush Fehmiyan

35 0
24.08.2026

بانی پی ٹی آئی کی جیل واپسی اور "تلنگوں" کی خوش فہمیاں

گزرے منگل کی سہ پہر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا فیصلہ آتے ہی بانی تحریک انصاف کے حامیوں اور مخالفین نے فوری طورپر یہ طے کرلیا کہ حکومت انہیں کم از کم 16 ستمبر تک اسلام آباد کے عالمی شہرت یافتہ نجی ہسپتال منتقل کرنے کو مجبور ہوگی۔ ذاتی طورپر وہ فیصلہ آنے کے بعد اس کالم میں لکھ کر اصرار کیا کہ پیر کے روز سرکاری طورپر تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کی جو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئی تھی اس کی روشنی میں حکومت کو ازخود عمران خان کو ہسپتال منتقل کردینا چاہیے تھا۔ اس ضمن میں حکومت کی پیش قدمی غالباََ اسے نجی ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے سے بچاسکتی تھی۔ دو ٹکے کے رپورٹر کی ذاتی رائے مگر ہمارے ہاں کوئی وقعت نہیں رکھتی۔ حکومتی سینے میں ویسے بھی دل نہیں ہوتا۔

اس حقیقت کو نگاہ میں رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے تحریری حکم کا نہایت توجہ سے مطالعہ کیا۔ مقصد فیصلے میں ایسے راستوں کو ڈھونڈنا تھا جو حکومت کے لئے بانی تحریک انصاف کو نجی ہسپتال منتقل نہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔ چند راستے دریافت کرلئے تو اشاروں کنایوں میں ان کا ذکر بھی کردیا۔ ٹی وی سکرین اور سوشل میڈیا پر اس تناظر میں ہاتھ باندھ کر عاشقان عمران سے یہ التجا بھی کی کہ اپنے قائد سے پرخلوص عقیدت ومحبت ثابت کرنے کے لئے انہیں سپریم کورٹ کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے عائد کردہ شرائط پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ میری فریاد کو "ٹائوٹ کی پکار" ٹھہراکر سوشل میڈیا پر چھائے تلنگوں نے حقارت سے رد کردیا۔

اس کالم میں تفصیل سے بیان کرچکا ہوں کہ مجھے بھی فشارِ خون کا مرض لاحق ہے۔ چند ماہ قبل اس میں خوفناک اتار چڑھائو شروع ہوگیا تھا۔ اس کی وجہ سے فالج یا دل کا دورہ یقینی........

© Daily Urdu