Sarkari Hospitals Aur Awam Ki Umeedein |
سرکاری ہسپتال اور عوام کی امیدیں
پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں صحت کی سہولیات کسی بھی ریاست کی کارکردگی کا اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں سرکاری ہسپتالوں کی حالت ایسی نہیں جیسی ایک مہذب معاشرے میں ہونی چاہیے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد انہی ہسپتالوں پر انحصار کرتی ہے، مگر اکثر اوقات انہیں وہ سہولیات میسر نہیں آتیں جن کی انہیں اشد ضرورت ہوتی ہے۔
حال ہی میں بورے والا کے (ٹی ایچ کیو) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیش آنے والا ایک ذاتی مشاہدہ اس حقیقت کو مزید واضح کرتا ہے۔ 31 مارچ کی رات تقریباً 10: 30 بجے شدید سر درد کے باعث ایمرجنسی وارڈ کا........