Khamoshi Ka Bojh
آج کے دور میں اگر کسی ایک چیز نے معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کیا ہے تو وہ ہے ہماری "خاموشی"۔ یہ خاموشی صرف الفاظ کا نہ ہونا نہیں بلکہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں ہم سب کچھ دیکھتے، سنتے اور محسوس کرتے ہیں مگر بولنے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ خاموشی کبھی خوف کی وجہ سے ہوتی ہے، کبھی مفاد کی خاطر اور کبھی اس سوچ کے تحت کہ "ہمیں کیا لینا دینا"۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہی خاموشی آہستہ آہستہ ایک اجتماعی جرم میں بدل جاتی ہے۔
ہم روزانہ اپنے اردگرد بے شمار ناانصافیاں دیکھتے ہیں۔ کہیں کسی غریب کا حق مارا جا رہا ہوتا ہے، کہیں کسی کمزور پر ظلم ہو رہا ہوتا ہے، کہیں قانون صرف طاقتور کے لیے نرم اور کمزور کے لیے سخت نظر آتا ہے۔ مگر ہم میں سے اکثر لوگ یہ سب دیکھ کر نظریں چرا لیتے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں کہ اگر ہم بولے تو ہمیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔ مگر کیا واقعی یہ خاموشی ہمیں محفوظ رکھتی ہے؟........
