Dehi Naujawan Nasal Ke Masail Aur Unka Hal |
دیہی نوجوان نسل کے مسائل اور ان کا حل
پاکستان کا دیہی معاشرہ اپنی سادگی، روایات اور خلوص کے باعث ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، مگر اس خوبصورت تصویر کے پیچھے کئی تلخ حقیقتیں بھی چھپی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر دیہاتوں میں رہنے والی نوجوان نسل آج مختلف مسائل کا شکار ہے، جو نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ملکی ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں۔
دیہی نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ تعلیم کی کمی ہے۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، مگر آج بھی کئی دیہات ایسے ہیں جہاں اسکول تو موجود ہیں مگر اساتذہ نہیں، یا سہولیات کا فقدان ہے۔ خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کو اب بھی وہ اہمیت حاصل نہیں ہو سکی جو ہونی چاہیے۔ نتیجتاً نوجوان نسل علم کی روشنی سے محروم رہ جاتی ہے اور ان کے........