Dunya: Manzil Nahi, Imtehan Hai
دنیا: منزل نہیں، امتحان ہے
انسان کی زندگی ایک عجیب سفر ہے۔ اس سفر میں انسان کو بے شمار نعمتیں، آسائشیں اور خواہشات ملتی ہیں جو بظاہر اسے یہی احساس دلاتی ہیں کہ شاید یہی دنیا اس کی اصل منزل ہے۔ لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ معروف اسلامی مفکر ڈاکٹر اسرار احمد نے بڑی خوبصورت بات کہی تھی کہ "دنیا تمہاری اصل منزل نہیں، بلکہ امتحان کا میدان ہے۔ اللہ نے تمہاری ضروریات کے لیے اس میں چیزیں رکھی ہیں، مگر اسے اپنا سب کچھ نہ بناؤ۔ دنیا کشتی کی طرح ہے، جب صحیح چلتی ہے تو سکون ملتا ہے، لیکن پانی آ جائے تو تباہی ہے"۔
قرآن مجید بار بار انسان کو یاد دلاتا ہے کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے۔ یہ ایک امتحان ہے جس میں انسان کے کردار،........
