Siasat Kabhi Itni Gandi To Na Thi
میں نے پنجاب اسمبلی میں خیبرپختونخوا کے وزیر مِینا خان کی گفتگو سنی اور سرشرم سے جھک گیا کہ پی ٹی آئی نے سیاست کو دشمنی میں تو بدلا ہی تھا اور اب اسے ایک غلاظت بھرے گٹر میں بھی بدل دیا ہے۔ میں قرآن پاک پر حلف دے کر نام بتا سکتا ہوں کہ ایک پروگرام کے بعد سٹوڈیو میں ہی آف دی ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حامی وکیل نے مجھے کہا تھا کہ اس نے میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کے بارے وہ بات گھڑی اور پھیلائی جس کا ذکر پنجاب اسمبلی میں مِینا خان نے ایک صحافی کے سوال پر کیا۔
میں بطور صحافی اس سوال کی حمایت نہیں کرتا مگر صحافی تو اپنی فہم اور فکرکے مطابق کوئی بھی سوال کر سکتا ہے اور یہ کام سیاسی رہنما کا ہے کہ وہ اس پر کیا ردعمل دیتا ہے۔ یہ سوال کہ سنا ہے کہ آپ چرس لے کر آئے ہیں، اگر نامناسب تھا تو اس کاجواب انتہائی گھٹیا، غلیظ اور بدبودار۔ میں نے کبھی کسی مشہور، معروف کسی پختون کو اس حد تک غیرت، شرم اور اقدار سے عاری نہیں دیکھا یقینی طور پر اس شخص کی کوئی بھی ماں ہوگی، بہن ہوگی، بیٹی ہوگی اور میں دُعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے، بھائی یا باپ کے ایسے کمنٹس سے محفوظ رہیں جو اس نے ایک دوسری بہن، بیٹی بارے دئیے۔
یہ ڈس کریڈٹ سو فیصد عمران خان کا ہے کہ اس نے سیاست کو پہلے دشمنی اوراس کے بعد غلاظت میں بدل دیا۔ میں نو مئی کو رپورٹنگ کر رہا تھا اور دیکھ رہا تھا کہ دو، دو اور تین، تین ہزار کارکنوں کے جتھے کس طرح جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاوسز، شہدا کی........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin