menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kesa Hoga 2026?

6 1
01.01.2026

صحافی بھی آدھا نجومی ہوتا ہے۔ نجومی ستاروں کی چالوں کودیکھتے ہیں اور صحافی سیاسی رہنمائوں کی، مجھے اپنے ستارہ شناسوں کے ساتھ سال کے آخر میں پروگرام کرنے اور اگلے برس بارے پیشین گوئیاں کروانے کا برس ہا برس کا تجربہ ہے اور اسی تجربے کی روشنی میں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے کئی نجومی بھی صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے پوچھ کے پیشین گوئیاں کرتے ہیں۔

ایک وقت تھا کہ انقلاب کی پیشین گوئیاں بہت زیادہ اِن، تھیں اور ہمارے ایک بزرگ نجومی ہر برس ہی ایک بڑے خون خرابے کی پیشین گوئی کرکے رخصت ہوجاتے۔ جب یہ معاملہ دوچار برس تک چلا توایک بار میں نے اپنے چینل کے مالک سے کہا کہ اگر آپ کہیں تو اس برس ان کی پچھلے برسوں کی، کی ہوئی پیشین گوئیاں چلا دیتے ہیں، وہ میری بات سن کر ہنس دئیے، وہ ملنسار آدمی ہیں، کہنے لگے، وہ سب ہمارے دوست ہیں اور دوستوں کو شرمندہ نہیں کرتے۔ ان میں ایک خاتون بھی تھیں جو ایک اور طریقے سے پیشین گوئیاں کرتی تھیں۔

سچ تو یہ ہے کہ بہت سارے ستارہ شناس محض ٹیوے، مارتے ہیں اور ہر قسم کے ٹیوے، مار دیتے ہیں۔ جب ان میں سے کوئی درست نکل آتا ہے تواس کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں جیسے ایک دو برس پہلے تک میرے پروگرام میں آنے والے ستارہ شناسوں کی دو قسم کی پیشین گوئیاں بہت اِن تھیں، ایک یہ کہ عمران خان واپس آنے والا ہے اور دوسری یہ کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی طلاق لینے والی ہیں، ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والی ہیں۔ موخرالذکر پیشین گوئی جنہوں نے کی، انہوں نے اس کامجھے مہینہ بھی بتا دیا، میں دیکھ........

© Daily Urdu