Ccd Ki Himayat Kyun?
سی سی ڈی کی حمایت کیوں
سی سی ڈی یعنی پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈپیارٹمنٹ، کاغذوں کے مطابق اس کا بنیادی فوکس عام روزمرہ پولیسنگ کی بجائے سنگین، منظم اور بین الاضلاعی جرائم پر ہے مگر اس کی وجہ شہرت فوری انصاف، ہے یعنی ایسے ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں پار کر دینا جن کو عدالتوں کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچانا ممکن نظر نہ آ رہا ہو۔ میں پہلے بھی سی سی ڈی پر لکھ چکا۔ میں نے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس تصور اور طریقہ کارکی مخالفت کی تھی مگر یہ بات بھی حقیقت ہے کہ سی سی ڈی کو عمومی اور عوامی سطح پر (جس کا ہم اندازہ سوشل میڈیا سے لگاتے ہیں) بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے۔
ہمیں اس امر پر غور کرنا ہوگا کہ سی سی ڈی کی ضرورت کیوں محسوس ہو رہی اور اس کو حمایت کیوں مل رہی ہے۔ کیا ہم ماورائے عدالت قتلوں کی حمایت کرسکتے ہیں۔ میں ماضی کے سینہ گزٹ کی طرف جاتا ہوں تو ایک دلیل ملتی ہے کہ پنجاب اور لاہور میں سندھ اور کراچی کی طرح کے مافیاز اور نو گوایریا نہ بننے کی بڑی وجہ ہی یہی تھی کہ نوے کی دہائی کے آخر میں امن و امان کے حوالے سے غیر روایتی فیصلے ہوئے اور وہ بہت سارے گینگسٹرز مار دئیے گئے جو مسئلہ بن سکتے تھے۔ پنجاب میں ایسی صورتحال کچے، میں بھی رہی جہاں سندھ کے کچے سے بھی اسے سپورٹ ملتی رہی مگر مریم نواز حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے کچے کو کلیئر کر دیا ہے۔
جی ہاں، سوال ہے کہ سی سی ڈی کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے اور سی سی ڈی کو عوامی حمایت کیوں ملتی ہے تواس کا جواب کہیں اور چھپا ہوا ہے۔ یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے کہ ہم میں سے بہت سارے اپنے عدالتی........
