Pakistan Mein Barish Rehmat Se Ziyada Zehmat

پاکستانی بارش رحمت کم زحمت زیادہ

پاکستان میں بارش کا انتظار اس طرح کیا جاتا ہے جیسے کوئی پرانا دوست برسوں بعد ملنے آ رہا ہو۔ لوگ خوش ہوتے ہیں، دعائیں مانگتے ہیں اور بارش کی پہلی بوند گرتے ہی خوشی سے چھت پر دوڑ جاتے ہیں۔ مگر یہ خوشی زیادہ دیر نہیں چلتی کیونکہ پاکستانی بارش رحمت کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھ کئی مہمان بھی لے کر آتی ہے اور یہ مہمان بن بلائے آتے ہیں اور جلدی جاتے بھی نہیں۔

بارش شروع ہوتے ہی پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ گھر کی چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے۔ ہر گھر میں ایک نہ ایک ایسی جگہ ضرور ہوتی ہے جہاں پانی آتا ہے اور گھر والے برسوں سے اس جگہ کو جانتے ہیں مگر ٹھیک کرنا بھول جاتے ہیں۔ بارش آتے ہی برتن نکالے جاتے ہیں، تسلے رکھے جاتے........

© Daily Urdu