Aalmi Muahide, Pakistan Ki Uran Bulandion Par

پاکستان کی ترقی کا خواب شاید اب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے، یہ وہ خواب ہے جو ہم برسوں سے دیکھتے آ رہے ہیں، وہ خواب جو ہر پاکستانی کے دل میں کسی نہ کسی صورت زندہ رہا ہے۔ ملک کے مختلف مسائل، معاشی مشکلات، سیاسی اتار چڑھاؤ اور عالمی دباؤ کے باوجود ہم نے امید کا دامن کبھی مکمل طور پر نہیں چھوڑا۔ ہم ایک طویل عرصے سے اس انتظار میں آئے ہیں کہ آخر وہ دن کب آئے گا جب پاکستان حقیقی معنوں میں خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، جب ترقی محض نعروں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ عملی صورت میں ہر شہری کی زندگی میں نظر آئے گی اور جب عالمی سطح پر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، باوقار اور مضبوط ملک کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

یہ خواب کسی ایک فرد، طبقے یا حکومت کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا مشترکہ خواب ہے۔ آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حالات اس جانب اشارہ دے رہے ہیں کہ اس خواب کی تعبیر کا آغاز ہو چکا ہے۔ اگرچہ سفر طویل ہے اور چیلنجز اب بھی موجود ہیں، مگر سمت درست دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان اب عالمی منظرنامے پر محض ایک مسائل زدہ ملک کے طور پر نہیں بلکہ ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر اپنی پہچان بناتا جا رہا ہے اور یہی وہ تبدیلی ہے جو آنے والے وقت میں پاکستان کو دنیا کے لیے ایک روشن مثال بنا سکتی ہے۔

خصوصی طور پر اگر دفاعی شعبے پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان نے جس مہارت، خود انحصاری اور تکنیکی برتری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ دنیا کے بہت سے ممالک کے لیے باعثِ حیرت ہے۔ محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اس سطح تک........

© Daily Urdu