10 May: Aalmi Ufaq Par Pakistan Ki Fatah Ka Din

دس مئی: عالمی افق پر پاکستان کی فتح کا دن

دس مئی پاکستان کے لیے ایک عظیم، یادگار اور خوش قسمت دن کی حیثیت رکھتا ہے یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ اسے ایسا سبق سکھایا جو تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ کے لیے ثبت ہوگیا۔ پہلگام میں پچیس سیاحوں کی ہلاکت کو جواز بنا کر بھارت نے جب پاکستان پر ایک ظالمانہ اور بزدلانہ حملہ کیاوہ بھی مساجد، مدارس اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کرتو اس جارحیت نے پوری قوم کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔

اس حملے میں عبادت گاہوں کی شہادت اور معصوم جانوں کا ضیاع ایک ایسا سانحہ تھا جسے نظرانداز کرنا ممکن نہ تھا پوری قوم کی شدید خواہش تھی کہ اس جارحیت کا موثر جواب دیا جائے اور اپنے دفاع کو یقینی بنایا جائے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے دس مئی کی صبح سویرے ایک تاریخی کارروائی انجام دی، جس نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

"معرکۂ حق بنیان مرصوص" کے تحت کیے جانے والے ان فضائی حملوں نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے غیر معمولی مہارت، حکمتِ عملی اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دنیا پر واضح........

© Daily Urdu