Balochistan Ka Aik Chehra Ye Bhi Hai
بلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہے
بلوچستان کے بارے میں عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہاں کے لوگ خواتین کے معاملے میں سخت مزاج ہیں اور حقوقِ نسواں کے حوالے سے بلوچستان کے بارے میں کوئی اچھا تاثر نہیں لیا جاتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بہت زیادہ پسماندہ ہے۔ یہ احساسِ محرومی ہر جگہ محسوس کی جا سکتی ہے، خواہ وہ تعلیم ہو، صحت، روزگار، پانی، بجلی، گیس، مواصلات، یا انٹرنیٹ کی عدم دستیابی۔ انفراسٹرکچر کا یہ حال ہے کہ شاہرائیں تباہ ہو چکی ہیں اور حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ اس وقت اسلام آباد سے دبئی کا ہوائی سفر سستا، جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ کا سفر مہنگا ہے۔ روز بہ روز امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے پسماندگی کو بے تحاشہ بڑھاوا دیا ہے۔ یہ میں نے ایک معمولی اور سرسری جائزہ پیش کیا ہے۔ میرے صوبے کی پسماندگی کے اسباب کیا ہیں؟ کن وجوہات کی بنا پر بلوچستان کی یہ حالت کی گئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اس بارے میں بہت کچھ لکھا گیا ہے، لکھا جا رہا ہے اور لکھا جائے گا۔ لیکن، آج میں اپنے صوبے کا روشن چہرہ آپ لوگوں کے سامنے پیش کرنے جا رہا ہوں۔
اس........
