menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

China Ke Qaumi Din Ki 7 Roza Khushiyan

26 0
04.10.2026

چین کے قومی دن کی سات روزہ خوشیاں

چین کے قومی دن کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی جیسے پورا چین ایک ہی جوش اور ایک ہی رنگ میں ڈھل گیا ہو۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ سات روزہ تعطیلات عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی ستتر ویں سالگرہ کے موقع پر منائی جا رہی ہیں اور ملک کے کونے کونے میں سیاحتی مقامات اور تاریخی قصبے لوگوں سے بھر گئے ہیں، جہاں ثقافتی پروگرام اور آتش بازی نے ماحول کو مزید رنگین بنا دیا۔

بیجنگ کا تھیان ان من اسکوائر اس جشن کا مرکز بنا رہا، جہاں چھٹیوں کے پہلے ہی دن تین لاکھ سے زیادہ لوگ پہنچے۔ بیشتر افراد کے ہاتھوں میں قومی پرچم تھے اور سب اپنی یادگار تصویریں بنواتے دکھائی دیے۔ دوسری طرف فوجیان صوبے میں، شیامن کے قریب گولانگیو جزیرہ جو کہ جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے، وہاں گلیاں موسیقی کی لے سے گونجتی رہیں۔ پانی کے کنارے ہونے والی ایک محفل میں تو نظارہ ہی نرالا تھا۔ ایک پیانو بجانے والے فنکار نے پیانو بجانے والے روبوٹ کے ساتھ مل کر دھن چھیڑی جبکہ بچوں نے بھی اسٹیج پر آ کر اپنا ہنر دکھایا۔ جو........

© Daily Urdu