menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sohail Afridi Ka Sawal Ya Qaumi Salamati Se Inkar?

21 1
14.01.2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا یہ کہنا کہ "ریاست پاکستان ثبوت دے کہ افغانستان سے دہشت گردی ہو رہی ہے" محض ایک بیان نہیں بلکہ قومی سلامتی پر براہِ راست حملہ ہے۔ یہ جملہ لاعلمی نہیں، دانستہ انکار ہے اور انکار وہ بھی ایسے وقت میں جب خیبر پختونخوا روزانہ لاشیں اٹھا رہا ہو۔ یہ طرزِ فکر صرف گمراہ کن نہیں، بلکہ دہشت گردی کے بیانیے کو سہارا دینے کے مترادف ہے۔

یہ حقیقت اب کسی بحث کی محتاج نہیں کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ پولیس، سیکیورٹی فورسز، امن جرگوں کے عمائدین اور عام شہری سب نشانے پر ہیں۔ جس لمحے وزیراعلیٰ صاحب "ثبوت" مانگ رہے تھے، انہی لمحوں میں ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی آئی ای ڈی حملے کا شکار ہو چکی تھی، جس میں ایس ایچ او سمیت چھ اہلکار شہید ہوئے۔ اس سے ایک دن قبل 11 افراد جن میں سات پولیس اہلکار اور چار امن جرگے کے ارکان شامل تھے قتل کیے گئے۔ بنوں میں مارے جانے والے آٹھ دہشت گرد کون تھے؟ کیا وہ کسی خلا سے آئے تھے یا ایک منظم سرحد پار نیٹ ورک کے سپاہی تھے؟

وزیراعلیٰ صاحب اگر واقعی ثبوت چاہتے ہیں تو وہ پشاور سے ٹانک، بنوں سے باجوڑ تک پھیلی قبریں دیکھ لیں۔ بازاروں، مساجد، تھانوں........

© Daily Urdu