menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shabash Pakistan

23 0
09.04.2026

قوموں کی تاریخ میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جب فیصلے صرف حالات کا رخ ہی نہیں بدلتے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے راستے متعین کرتے ہیں۔ اپریل کی سات اور آٹھ تاریخ کی درمیانی شب بھی ایسا ہی ایک فیصلہ کن لمحہ تھا، جب دنیا ایک ممکنہ تباہی کے دہانے پر کھڑی تھی اور عالمی امن شدید خطرے میں تھا۔ ایسے کڑے وقت میں پاکستان نے جو کردار ادا کیا، وہ صرف ایک سفارتی کامیابی نہیں بلکہ ایک تاریخی کارنامہ ہے، ایسا کارنامہ جس پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جانا چاہیے۔ یہ وہ گھڑی تھی جب دنیا کی نظریں بڑی طاقتوں پر جمی ہوئی تھیں، مگر حیرت انگیز طور پر ایک ذمہ دار، باشعور اور جرات مند ریاست کے طور پر پاکستان نے میدان سنبھال لیا۔

یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان نے اپنی حکمت، تدبر اور بروقت فیصلوں سے ثابت کیا کہ اصل طاقت صرف اسلحہ نہیں بلکہ ذہانت، صبر اور بصیرت میں ہوتی ہے۔ پاکستانی قیادت خصوصا وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس نازک موقع پر جس غیر معمولی سنجیدگی اور مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تقلید ہے۔ پس پردہ ہونے والی سفارتی کاوشیں، رابطوں کا جال، اعتماد سازی کے اقدامات اور بروقت پیغام رسانی، یہ سب وہ........

© Daily Urdu