LED Headlights: Riyasti Ghaflat Ya Ikhlaqi Kamzori? |
پاکستان کی سڑکیں پہلے ہی ٹریفک کے بے شمار خطرات سے بھری ہوئی ہیں، مگر ان خطرات میں حالیہ برسوں میں ایک ایسا اضافہ ہوا ہے جسے نہ صرف نظرانداز کیا جا رہا ہے بلکہ بسا اوقات دانستہ سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ یہ خطرہ ہے گاڑیوں میں غیر قانونی، غیر معیاری اور حد سے زیادہ تیز ایل ای ڈی اور ایچ آئی ڈی ہیڈلائٹس کا بے قابو استعمال۔ یہ محض ایک فیشن یا تکنیکی آپ گریڈ نہیں بلکہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو براہِ راست انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
یہ حقیقت اب ناقابلِ تردید ہے کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلوں میں ایسی ہیڈلائٹس استعمال ہو رہی ہیں جو سامنے سے آنے والی ٹریفک حتی کہ پیدل چلنے والوں کی بصارت کو متاثر کرتی ہیں۔ رات کے وقت چند لمحوں کی چکاچوند کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول سمجھی جاتی ہے، مگر ہمارے ہاں یہی عمل معمول بنتا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر ریاست، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ حکام کہاں کھڑے ہیں؟
قانونی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ا یل ای ڈی ہیڈلائٹس کے استعمال کی بابت کوئی مخصوص قانون موجود نہیں ہے۔ بہرحال موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 واضح طور پر اس بات کا پابند........