Khoon Ka Atiya, Zindagi Ka Tohfa
خون کا عطیہ، زندگی کا تحفہ
ہر سال 14 جون کو دنیا بھر میں "ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے" منایا جاتا ہے۔ یہ دن ان لاکھوں رضاکار اور بے لوث بلڈ ڈونرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جو کسی صلے یا ستائش کی خواہش کے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ ان کا عطیہ کردہ خون حادثات، سرجریوں، زچگی، کینسر کے علاج اور دیگر پیچیدہ طبی حالات میں مریضوں کی زندگی بچانے کا ذریعہ بنتا ہے۔ اس سال عالمی یومِ عطیہ خون کا پیغام ہے کہ "انسانیت کا ایک قطرہ، خون عطیہ کریں، زندگیاں بچائیں" ہے۔ یہ پیغام اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ خون کا ہر قطرہ محض ایک طبی ضرورت پوری نہیں کرتا بلکہ محبت، ہمدردی، ایثار اور انسانی یکجہتی کی علامت بھی ہے۔ ایک چھوٹا سا عمل کسی کے لیے زندگی کی نئی امید بن سکتا ہے۔
دینِ اسلام نے بھی انسانی جان کے تحفظ کو غیر معمولی اہمیت دی ہے۔ سورۃ المائدہ کی آیت 32 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو زندہ کردیا"۔
یہ آیت انسانی جان کی عظمت کو واضح کرتی ہے۔ خون کا عطیہ بھی اسی عظیم مقصد کا ایک عملی اظہار ہے۔ جب ایک مریض کو بروقت خون مل جاتا ہے اور اس کی........
