Ye Mera Karachi Hai
یہ صرف اینٹ، پتھر اور سڑکوں کا شہر نہیں، یہ لاکھوں خوابوں، کروڑوں امیدوں اور پاکستان کی معاشی شہ رگ کا نام ہے۔ یہی وہ کراچی ہے جس نے ہر رنگ، ہر نسل، ہر زبان اور ہر مکتبِ فکرکے لوگوں کو اپنے دامن میں جگہ دی۔ یہی شہر ملک کی صنعت، تجارت، بندرگاہ، بینکاری اور برآمدات کا مرکز ہے، مگر افسوس کہ اسی شہر کو بارہا سیاسی تصادم، تشدد اور خوف کی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔
آج جب ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان کے اندر اختلافات، تلخ بیانات اور پرتشدت جھگڑوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تو کراچی کا ہر باشعور شہری ایک ہی سوال پوچھ رہا ہے! کیا اس شہر کو دوبارہ ماضی کی تاریکیوں میں دھکیلا جائے گا؟
کراچی نے تشدد کی سیاست کی قیمت صرف اعداد و شمار میں نہیں بلکہ انسانی جانوں، اجڑے ہوئے گھروں، تباہ کاروباروں اور خوف زدہ نسلوں کی صورت میں ادا کی ہے۔ اس شہر نے وہ دور بھی دیکھا جب سیاسی اختلاف کا جواب دلیل سے نہیں بلکہ اسلحے کی زبان میں دیا جاتا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شہر کی معیشت کمزور........
