menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Aap Ki Zindagi Mukhtalif Hai?

15 15
05.01.2026

"بس یہی میری زندگی کا خلاصہ ہے" وہ رکے، پہلو بدلا اور گہرے مراقبے میں چلے گئے۔ میں خاموشی سے ان کی طرف دیکھتا رہا، یہ دنیا کے کامیاب انسان کی کہانی تھی۔ دنیا میں کامیابی کے ہزاروں معیارات ہیں، ہر انسان کی کامیابی کا معیار دوسرے سے مختلف ہو سکتا ہے، ہو سکتا ہے ہم ساری زندگی جس کامیابی کے لیے بھاگ رہے ہوں دوسرے انسان کے لیے وہ محض ایک فضول اور عامیانہ سرگرمی ہو۔ تاہم دنیامیں کامیابی کے چند یونیورسل معیارات بھی ہیں اوران میں سر فہرست دولت، شہرت اور عہدے کا حصول ہے۔

دنیا کے ساڑھے سات ارب انسانوں کی کہانی انہی کامیابیوں کے حصول کے گرد گھومتی ہے۔ ہم میں جومڈل اور لوئر مڈل کلاس ہیں وہ مالدار ہونا چاہتے ہیں اور اسے کامیابی کا معیار سمجھتے ہیں، ان کی ساری زندگی اسی کامیابی کے حصول میں گزر جاتی ہے۔ مگروہ یہ بھول جاتے ہیں کہ مال و دولت ہر ایک کے نصیب میں نہیں ہوتااور یہ بھی کہ دولت سے بڑی آزمائش کوئی نہیں ہوتی۔ اگر قدرت نے ہمیں دولت سے نہیں نوازا اور ہماری جائز ضروریات پوری ہو رہی ہیں تو ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ ہم میں سے جو مالدار ہیں وہ شہرت کی پوجا میں لگ جاتے ہیں اور ان کی ساری زندگی اس دیوی کی پوجا میں گزر جاتی ہے۔ مگروہ بھی یہ بھول جاتے ہیں کہ شہرت ہر ایک کے نصیب میں نہیں ہوتی اور شہرت سے بڑی آزمائش بھی کوئی نہیں ہوتی۔

یہ شہرت بڑے بڑے شریفوں کے دما غ خراب کر دیتی ہے اور اس کے بعد انسان ساری زندگی پچھتاتا رہتا ہے۔ جنہیں شہرت نصیب ہو جاتی ہے وہ عہدوں کے حصول میں لگ جاتے ہیں اور ان کی باقی زندگی عہد وں کے حصول کے لیے بھاگ دوڑ کرنے اور اپنا ضمیر تک بیچنے میں گزر جاتی ہے۔ یہ کامیابی کے تین یونیورسل معیارات کی حقیقت ہے،........

© Daily Urdu