menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bartania Ki Shabana Mehmood Ne Tabahi Pher Di

23 0
05.11.2026

برطانیہ کی شبانہ محمود نے تباہی پھیر دی

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے 2 نومبر 2026 کو برطانیہ میں مستقل سکونت کے حصول کے لیے ایک نئے نظام "Earned Settlement" کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب محض پانچ سال قانونی قیام مکمل کرنے پر مستقل رہائش کا حق تقریباً خودکار طور پر حاصل نہیں ہوگا بلکہ اسے اپنی معاشی، سماجی اور قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ذریعے کمانا ہوگا۔ اس نئے نظام میں عمومی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کر دی گئی ہے، جبکہ بعض مخصوص شعبوں اور زیادہ آمدنی والے افراد کے لیے پانچ یا تین سال کا راستہ برقرار رکھا گیا ہے۔

اس فیصلے سے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے ہزاروں طلبہ، ان کے اہل خانہ اور ملازمت کے لیے برطانیہ آنے والے افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں برطانیہ نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے ایک پرکشش تعلیمی منزل کی حیثیت اختیار کی۔ پاکستانی خاندانوں نے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے لاکھوں پاؤنڈ خرچ کیے، بہت سے نوجوانوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد Graduate Visa یا Skilled Worker Visa کے ذریعے روزگار حاصل کیا، جبکہ متعدد خاندانوں نے اپنے مستقبل کے لیے برطانیہ میں مستقل سکونت کے خواب دیکھے۔ اب ان خوابوں کی تکمیل کے لیے........

© Daily Urdu