Zahaar |
ظہار کے لفظی معنی پیٹھ یا پشت ہے یہ لفظ عربی کے لفظ ظہر سے نکلا ہے شرعی اصطلاح میں اس کا مطلب یہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی کو کسی ایسی محرم عورت کی پشت (مثلاً ماں بہن وغیرہ) یا کسی اور حصے سے تشبیہ دے جو اس پر ہمیشہ کے لئے حرام ہے۔ اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: بے شک اللہ تعالیٰ نے سن لی اس عورت کی بات جو اپنے شوہر کے معاملے میں آپ سے بحث کرتی ہےاور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکایت کرتی ہے اوراللہ تعالیٰ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے بیشک اللہ تعالیٰ خوب سننے والا اورخوب دیکھنے والا ہے۔
تم میں سے وہ لوگ جو اپنی بیویوں کو اپنی ماں جیسی کہ بیٹھتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں ہیں ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے اور وہ بیشک ضرور نا پسندیدہ اور بلکل جھوٹ بات کہتے ہیں اور بیشک اللہ تعالیٰ بہت معاف کرنے والا بہت بخشنے والا ہے۔
"تم میں سے جو لوگ اپنی بیبیوں سے ظہار کربیٹھے (مثلاً یوں کہہ دیتے ہیں کہ تو میری ماں کی پیٹھ کی طرح ہے مجھ پر) وہ ان کی مائیں نہیں ہیں۔ ان کی مائیں تو بس وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے اور وہ لوگ بلاشبہ ایک نامعقول اور جھوٹ بات کہتے ہیں........