Juaa

میسر کا لفظ یسر سے ہے جس کے معنی آسانی، فراخی یا دولت مندی کے ہیں چونکہ جو أکھیلنے والا شخص بغیر محنت ومشقت کے نہایت آسانی کے ساتھ دولت کما لیتا ہے جس سے وہ خوشحال اور تونگر ہو جاتا ہے اس لئے عربوں نے جوئے کے لئے میسر کا الفظ استعمال کیا زمانہ جاہلیت میں عربوں کے ہاں شراب خوری کے ساتھ قمار بازی کا رواج عام تھا ان کے مال و دولت کا تمام تر سرمایہ اونٹوں کے چند گلوں تک محدود تھا اس لئے جوأ بھی ان ہی کے ذریعے کھیلا جاتا تھا اس غرض کے لئے چند لوگ مل کر اونٹ خریدتے پھر اسے ذبح کرتے اس کے گوشت کو دس بارہ آدمیوں میں تقسیم کرتے ان ہی حصوں پر پانسہ ڈالتے اس کام کے لئے انہوں نے دس بارہ تیر رکھے ہوئے تھے ہر تیر کا حصہ الگ الگ ہوتا تھا اس میں تین چار تیر خالی ہو تے تھے جس کے حصے میں خالی تیر آجاتا وہ خالی ہاتھ واپس چلا جا تا یعنی وہ جوأ ہار جاتا۔ اس میں جوئے کی اور بھی اقسام رائج تھی اس میں شطرنج، سٹہ بازی گھڑ دوڑ اور لاٹری وغیرہ شامل تھی۔

جوئے کی حرمت یک بارگی نہیں بلکہ شراب کی طرح بتدریج نازل ہوئی۔ پہلی حرمت 2ہجری کو نازل ہوئی۔ ارشاد ربانی ہے۔

ترجمہ: لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ دیجئے کہ ان میں بڑا گناہ ے اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور ان کا........

© Daily Urdu