Deen e Islam Ki Ahmiyat (4)

دین اسلام کی اہمیت (4)

اسلام نے تمام اعمال کا دارومدار صرف نیت پر رکھا ہے چنانچہ فرمان نبوی ﷺ ہے اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے جزاء کی امید صرف اسی صورت میں کی جا سکتی ہے جب اللہ تعالیٰ کی خوشنودی مدنظر ہو ریاکاری یا کسی کے پیش نظر اچھے سے اچھے کام کیوں نہ سر انجام دیا جائے بے اثر اور بے اجر ہو جاتا ہے بلکہ الٹا عذاب کی باعث بن سکتا ہے۔ اسلام سے ہٹ کر جتنے بھی مذاہب ہیں ان میں سے اکثر کی کمزوری یہ ہے کہ وہ انسانی زندگی میں محض خارج کی تبدیلی سے انقلاب لانا چاہتے ہیں اور انسان کے اندرون سے کوئی تبدیلی سے کچھ تعلق نہیں رکھتے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے فساد خون کا علاج تو نہ کیا جائے اور پھوڑے پھنسیوں پر پھائے لگا کر مرض دور کرنے کی کوشش کی جائے۔

اس کے بر عکس اسلام محض خارجی ماحول اور تہذیب و تمدن کے نظام ہی کو نہیں بدلتا بلکہ سیرت و کردار کی تعمیر پر زور دیتا ہے تاکہ انسان کی پوری زندگی بدل جائے۔ اس کے لئے کسی جبر و استبداد کی ضرورت نہ ہو۔ بلکہ خلوت ہو یا جلوت دن ہو یا رات وہ........

© Daily Urdu