14 August Kya Khoya Kya Paya
چودہ اگست کیا کھویا کیا پایا
اگست کا مہینہ اس میں ہم نے کیا کھویا کیا پایا اور اب کیا کرنا ہے۔ یوم آزادی صرف جھنڈے لہرانے، نغمے گانے، مبارک باددینے کا نام نہیں ہمیں اپنے آپ سے سنجیدہ سوال کرنے کا دن ہے۔
14 اگست محض ایک تاریخ نہیں ایک خواب کی تعبیر تھی۔ برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے لئے ایک طویل سیاسی جدوجہد، ہجرت، بے شمار قربانیاں اور شدید دکھ برداشت کیے جن کے صلے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آزادی کی نعمت عطا فرمائی۔ لیکن آزادی کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ہم نے ایک قطعہ زمین حاصل کر لیا تاکہ ہم قطعہ زمین پر رہ کر اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکیں اس سلسلے میں ہی عرض ہے کہ ہم نے کیا ان اناسی سالوں میں کیا پایا۔
ہمیں مذہبی ثقافتی روایتی آزادی ملی ہمیں پہچان ملی ہمیں حق حکمرانی ملا۔ ہمیں پاسپورٹ ملا جس سے ہمیں اپنے ملک سے باہر جاسکیں۔ ہم نے اپنی ایک مضبوط فوج بنائی جس نے ملکی دفاع........
